سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی ضمانت منظور

 
0
1731

اسلام آباد مارچ 27 (ٹی این ایس): اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی ضمانت منظور کرلی ہے. عدالت کی جانب سے مصطفی نواز کھوکھر اور شکیل عباسی کی ضمانت 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورکی گئی ہے. سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور شکیل عباسی ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں پولیس نے مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی‘مصطفی نواز کھوکھر نے عدالت سے آج تک کی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی.ایڈیشنل سیشن جج نے مصطفی نواز کھوکھر اور شکیل عباسی کی ضمانت پانچ لاکھ روپے فی کس کے عوض منظور کرلی. پیپلزپارٹی کے راہنماﺅں کے خلاف بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس سے تصادم کا مقدمہ درج ہے. واضح رہے کہ 20 مارچ کو نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کےموقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر پولیس سے الجھ پڑے تھے.اس روز نیب آفس کے باہر تصادم میں 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ 38 پی پی کارکن گرفتار ہوئے تھے. پیپلزپارٹی کے راہنماﺅں کے خلاف بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس سے تصادم کا مقدمہ درج ہے. واضح رہے کہ 20 مارچ کو نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کےموقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر پولیس سے الجھ پڑے تھے. اس روز نیب آفس کے باہر تصادم میں 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ 38 پی پی کارکن گرفتار ہوئے تھے.