بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام نہیں بدلا جارہا،چئیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

 
0
585

اسلام آباد اپریل 01 (ٹی این ایس): بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے حوالے سے کوئی بحث زیرغور نہیں ہے۔ ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ایک ادارے اور ایک ایکٹ کا نام ہے، اسے بدلنے کے لیے پارلیمنٹ میں لے جانا ہو گا اور اس حوالے سے کوئی ترمیم پارلیمنٹ میں نہیں لائی گئی۔ یاد رہے کہ اس حوالے پہلے کافی خبریں آ رہی تھیں کہ حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔بتایا گیا تھا کہ نام تبدیل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے اور پاکستان تحریک انصاف حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام بدل کر پاکستان ویلفئیر پروگرام یاقائداعظم سپورٹ پروگرام رکھنے پر غور شروع کر دیا ہےاوراس حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا تھا اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام لازمی بدلا جائے گا جبکہ شرمیلہ فاروقی نے اس کے بعد مطالبہ کیا تھا کہ شوکت خانم کے نام میں سے بھی عمران کاان کی والدہ کا نام نکال دیا جائے۔اس حوالے سے دونوں پارٹیوں میں بحث چھڑی ہوئی تھی لیکن اب چئیرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کے حوالے سے کوئی بحث زیرغور نہیں ہ