پی پی پی کا شوکت خانم ٹرسٹ کو قومی تحویل میں لے کر آڈٹ کا مطالبہ

 
0
631

کراچی اپریل 01 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ شوکت خانم ٹرسٹ کو قومی تحویل میں لے کر اس کا آڈٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیسہ بنانے کے لیے ٹرسٹ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے شوکت خانم ٹرسٹ میں سے پیسہ کھایا اور پاکستان سے باہر بھجوایا۔ سعید غنی نے ایک نیا نام بھی لیا، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان روبینہ باجی کا تعارف کروائیں کہ وہ کون ہیں، سعید غنی نے کہا کہ روبینہ باجی نے بھی علیمہ آپا کی طرح شوکت خانم ٹرسٹ کا پیسہ کھایا، اب عمران خان تعارف کروائیں کہ روبینہ باجی کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران کان اور علیمہ خان کو غریب مریضوں کا پیسہ چوری کرتے ہوئے شرم نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کپہ چندہ چوری میں علیمہ آپاکے بعد روبینہ باجی کا بھی نام آگیا ہے اب عمران خان بتائیں کہ وہ کون ہیں۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے شوکت خانم ہسپتال کے نام میں سے عمران خان کی والدہ کا نام نکالنے کا بھی مطالبہ کیا تھا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کیا جائے گا۔اور اب پی پی پی نے عمران خان پہ الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنے بنائے ٹرسٹ میں سے عوام کے پیسے کھائے ہیں