بلوچستان دہشت گردوں کے نشانے پر، چمن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی، دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی

 
0
7164

چمن اپریل 12 (ٹی این ایس): بلوچستان دہشت گردوں کے نشانے پر، چمن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بلوچستان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ ایک ہی روز میں بلوچستان میں دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن کی مشہور مال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب ریموت کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور 4 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب علاقے سے سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم سیکورٹی فورسز کے کسی اہلکار کے نشانہ بننے یا نہ بننے کے حوالے سے تاحال معلومات موصول نہیں ہوئیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کی صبح کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں 16 افراد شہید ہوئے۔