تحریک انصاف کا نیب ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

 
0
80

اسلام آباد 29 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فرخ حبیب اور مصدق عباسی نے کہا ہے کہ نیب کی آزادنہ حیثیت کو ختم کر دیا گیا ہے،

نیب ترمیمی بل کو ہم عدالت میں چیلنج کریں گے، ایک صوبے کے وزیراعلی محمود خان پر ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے ،

ایک صوبے کا وفاق سے کس طرح راستہ منقطع کیا جاتا ہے ، جی ٹی روڈ کی پارٹی ہے اور ایک سندھ کے اندر محدود پارٹی ہے ،کے پی ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر میں ہماری حکومتیں ہیں ،

امپورٹڈ حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ، سب نے ضد کرلی کہ سرکاری جہاز میں سعودی عرب جانا ہے ، پنجاب میں بدترین بربریت کی مثال قائم کی گئی ، مولانا فضل الرحمان نے جب لانگ مارچ کیا تو ان کو سہولت دی گئی ، ہم ڈیموکرٹیک پارٹی ہیں اشتعال انگیز ی پر یقین نہیں رکھتے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ انہوں نے قوانین میں ترامیم کرکے اپنے لیے راہ ہموار کی۔اینٹی کرپشن ریفارمز وہ لارہے ہیں جو خود کرپشن میں ملوث ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت عمران خان حکومت کوہٹا دیا گیا۔ڈونلڈ لو سے ہمارے سفارت کار کی ملاقات کی تفصیل موجود ہے۔حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستانیوں سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ہم کسی طور پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔پیسوں کی لوٹ مار اور وزارتوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے۔موجودہ حکومت میں چوروں کا لوٹ سیل میلہ لگ گیا۔انہوں نے ملک ریاض کے آڈیو لیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو کلپ میں عمران خان کی آواز ہے نہ سکرین شاٹ۔2دوست آپس میں بات چیت کررہے ہیں اور خان کا نام لے رہے ہیں ۔عمران خان نے پہلے این آو ار دیا اور نہ مانگا۔اس موقع پر مصدق عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیئرٹرائل سوموٹو ایکشن لیا ، نیب کی آزادنہ حیثیت کو ختم کر دیا گیا ہے،پہلے نیب صدر کے انڈر تھی اب وزیراعظم کے انڈر آ چکی ہے،