پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد،قائمہ کمیٹی داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب

 
0
915

اسلام آباد 29 مئی 2022 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد کا معاملہ ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کیخلاف وحشت ناک پرتشدد کارروائیاں کاسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے اور کمیٹی چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے 31 مئی کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جومنگل کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر ۱ میں منعقد ہوگا۔

کمیٹی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کیا ہے ۔