محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے زیر اہتمام ناکارہ ایمبو لینسز کانیلام

 
0
357

لاہورجولائی19(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے پیشنٹ ٹرانسفر سروس ریسکیو 1122 کے زیر انتظام شروع کی گئی ہے اور اچھی حالت کی 500 سے زائد ایمبولینسز 1122 کے سپر د کی گئی ہیں اس سروس کے ذریعے فروری 2017 ء سے اب تک 90 ہزار سے زائد مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے سرکاری ہسپتالوں کی ناکارہ ایمبولینسز کو کھلی بولی کے ذریعے نیلام کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ تقریب ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی ۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر، ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ، S&GAD کے افسران ، سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر محمد سعید اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ اور فوکل پرسن ڈاکٹر یداللہ بھی اس موقع پر موجود تھے خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ زہرہ بی بی کے افسوسناک واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے حکم پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم (PTS) شروع کیا گیا تھا جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی تمام Road Worthy ایمولینسز ، ایمرجنسی سروس کے حوالے کر دی گئی تھیں یہ نظام نہایت کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر یداللہ نے بتایا کہ نظام میں 154 ایمبولینسز پورے صوبے سے شامل کی گئی تھیں جن کی 31 لاٹس بنائی گئیں اور 19 جولائی کو 11 لاٹس یعنی 55 ایمبولینسز نیلام کی گئیں جن کی ریزور پرائس 1 کروڈ 82 لاکھ روپے تھی جبکہ یہ ایمبولینسز شفاف طریقے سے نیلام کی گئیں ہیں جو 2 کروڑ 66 لاکھ 60 ہزار روپے میں نیلام ہوئی ہیں۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نیلامی کے طریقے کار سے ٹرانسپیرنٹ رکھنے کے لیے وزراء ، سرکاری افسران کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی اس موقع پر نیلامی کی کارروائی دیکھنے کے لیے دعوت دی گئی تاکہ تمام کارروائی شفاف طریقے سے میرٹ اور شفاف طریقے سے مکمل کی جا سکے۔