ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسردار کی سجاول میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندگان سے اہم اجلاس سے ملاقات

 
0
280

سجاول،12جون (ٹی این ایس) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسردار ریاض حسین لغاری کے زیرصدارت دربار ہال میں ضلع سجاول میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندگان سے اہم اجلاس منقعد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرIسردار ریاض حسین لغاری کی طرف سے ضلع سجاول میں کام کرنے والی این جی اوز کے پروجیکٹس پر غوروخوض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کے ملکی فلاح و بہبود میں این جی اوز کا کردار بہت ہی اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے ایسی بہت سی این جی اوز ہیں جن کا وجود غریبوں کے لیئے کسی مسیحا سے کم نہیں۔ انہوں نے این جی اوز کے نمائندگان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے ہر این جی او کا کام مذہب رنگ، نسل اور قومیت سے بالاتر ہوتا ہےان کی نظر میں سارے کے سارے انسان برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کےغربت کو کم کرنے میں این جی اوز کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے سندھ کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں ضلع سجاول میں غربت کی شرح زیادہ ہے لہٰذہ این جی اوز کو چاہیے کے وہ ضلع سجاول میں غریب لوگوں میں عید پیکیج تقسیم کریں تاکہ غریب فیملیز بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوجائیں۔ اجلاس میں مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں اعجاز میمن ہینڈز، عادل لغاری پی ایف ایف، مرچولال این آر ایس پی، آدم ملک ایم ای آرایف اور دیگر نے شرکت کی۔