گوجرانوالہ ( ٹی این ایس ) ایم آئی ایم کے وفد کا ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن عثمان ورک کو خراج تحسین

 
0
99

وفد کا پاکستان میں نیا ریکارڈ لگانے، علاقے میں امن و اماں کی فضا قائم کرنے پر شیلڈ، پھولوں کا گلدستہ اور نیک تمناؤں کا اظہار

پتنگ بازی شوق نہیں ایک خونی کھیل ہے، جو کسی ماں کا لخت جگر،کسی بہن کا بھائی اور کسی باپ کا سہارا چھین سکتا ہے، عثمان ورک

تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت اور سنیئر وائس چیئرمین ملک اتحاد موومنٹ پاکستان ملک محمد اکرام سنیئر رہنما ایم آئی ایم و چیف ایڈیٹر اجداد ملک شہزاد چشتی کی قیادت میں وفد کی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن محمد عثمان ذوالنورین ورک سے خصوصی ملاقات، وفد ملک سنیئر وائس چیئرمین ملک محمد اکرام ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ملک محمد نوید مصطفائی، سنیئر رہنما ملک شہزاد چشتی، یوتھ رہنما ملک محمد حسن نعیم شامل تھے،
وفد نے پاکستانی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرنے اور علاقے میں امن و امان کی فضا قائم کرنے پر شیلڈ، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ یہ قاتل ڈور کئی نوجوانوں، بچوں اور خواتین کی جان لے چکی ہے مگر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسے بلینڈ قتل کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس پر ہم گوجرانوالہ پولیس بلخصوص ماڈل ٹاؤن پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن محمد عثمان ذوالنورین ورک نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ ایک منظم تنظیم چلا رہے ہیں آپ لوگوں کو اویرنس دیں اور ان کو سمجھائیں کہ یہ شوق نہیں یہ ایک خونی کھیل ہے جس سے کسی ماں کا لخت جگر، کسی بہن کا بھائی اور کسی باپ کا سہارا چھین سکتا ہے،