نیب راولپنڈی نے میں سرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور جعلی بینک اکائونٹس سکینڈل میں ملوث محمد اقبال خان نوری کو گرفتار کر لیا

 
0
394

اسلام آباد اپریل 18 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور جعلی بینک اکائونٹس سکینڈل میں ملوث میسرز پارتھینان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر محمد اقبال خان نوری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو جعلی بینک اکائونٹس سکینڈل سے متعلق بدعنوانی اور میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی فرنٹ کمپنی میسرز پارتھینان پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے قرضوں میں توسیع اور اس میں خوردبرد کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
میسرز پارتھینان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر محمد اقبال خان نوری نے نیشنل بینک اور سمٹ بینک سے ڈیڑھ ارب روپے کا قرضہ لیا جو کہ بدعنوانی کے باعث بتدریج بڑھ کر ساڑھے تین ارب تک پہنچ گیا۔ ملزم نے بے ایمانی اور دھوکہ دہی سے میسرز پارتھینان پرائیویٹ لمیٹڈ سے بھی غیر قانونی ذاتی مفادات حاصل کئے۔