سی ڈی اسلام آباد کا بڑا اقدام، کچی آبادیوں کی آباد کاری اور منتقلی کے لئے کمیٹی کا قیام

 
0
364

اسلام آباد اپریل 18 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے اسلام آباد کی کچی آبادیوں کی آباد کاری اور منتقلی کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ یہ کمیٹی سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن کی سر براہی میں کام کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر ارا کین میں ڈائریکٹر اربن پلاننگ ،ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سو سائٹیز اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر شا مل ہیں ۔
کمیٹی کو کچی آبادیوں کی منتقلی کے لئے سو شل ہاؤسنگ کے تنا ظر میں تجا ویز دینے کا ٹا سک دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی کام پہلے ہی کا فی حد تک مکمل کیا جا چکا ہے اور مختلف تجا ویز حتمی مرا حل میں ہیں۔ کچی آبا دیوں کی آبادکاری کے بعد خا لی ہونے وا لی زمین کو کمرشل استعمال میں لانے کے لئے وفا قی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ اس ضمن ابتدائی تجا ویزاگلے دو ہفتوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت اسلام آباد میں قا نونی طور 10کچی آبادیاں مو جود ہیں جہاں لوگ بڑی خستہ حا لت میں رہائش پزیر ہیں کیونکہ ان آبادیوں کو سروسز کی فراہمی کے لئے کوئی با قا عدہ ریگولیشنز موجود نہیں ہیں۔ یہ کچی آباد یاں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6-، ایف7-، جی7- اور جی 8- میں وا قع ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے سی ڈی اے کو ہدایت بھی کی ہے کہ وہ ان آبادیوں کے ضمن میں تجا ویز دیں۔ ان آبا دیوں سے متعلق جا مع پلان کی سمری اگلے ہفتے میں سی ڈی اے بورڈ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے جسے بعد ازاں وفا قی کابینہ کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔ سی ڈی اے نے سپا رکو کی مدد سے ان کچی آبادیوں کی سیٹلائیٹ تصا ویر پہلے سے ہی محفوظ کر لی ہیں جس سے ان آبا دیوں کی باؤنڈری اور ان میں کئے جانے وا لے کاموں میں مدد مل سکے گی ۔ یہ سیٹلائیٹ تصا ویر 25مارچ2019کو بنائی گئی ہیں۔ سیٹلائیٹ سے حا صل کی جانے والی تصا ویر کی روشنی میں سو شل ہاؤسنگ کے منصوبے کی تجا ویز کو حتمی شکل دی جا ئے گی ۔ کچی آبا دیوں کا یہ منصوبہ سے سو شل ہاؤسنگ کی طرف اٹھایا جانے وا لا قدم ہے