فواد چوہدری کا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا بیان، اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے،ایم این اے کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں، یہ فیصلہ وزیراعظم کا ہے کہ سائینس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ٹویٹ

 
0
375

اسلام آباد اپریل 19 (ٹی این ایس): معروف صحافی عبدالمجید ساجد نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وفاداراورکھل کر دفاع کرنےوالے فیاض الحسن چوہان،فوادچوہدری اوراسدعمر،ہٹادیے گئے یہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے ساتھ عمران کو کمزورکرنے کی علامت بھی ہے معاملہ اندرونی کم”بیرونی”زیادہ لگتاہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، خاندان سو سال سے سیاست میں ہے، بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے، ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے،اب بھی وزیراعظم کو کہا تھا، ایم این اے کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں، یہ فیصلہ وزیراعظم کا ہے کہ سائینس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔


خیال رہے کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیروں، مشیروں اور معاونین کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔فہرست میں اسد عمر تاحال وزیر خزانہ کی فہرست پر موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد عمر اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا چکے ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان نے تاحال اسد عمر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔
اسد عمر کے استعفے سے متعلق آج شام تک فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری عامر کیانی تاحال وزیر صحت کے عہدے پر براجمان ہیں جبکہ فہرست میں فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق وزیراعظمعمران خان کے مشیروں کی تعداد چار ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری فہرست میں 25 وزرا، پانچ وزرائے مملکت ،چار مشیر جبکہ سات معاونین خصوصی ہیں۔
اس فہرست میں غلام سرور خان کا محکمہ تبدیل کر یے ایوی ایشن کر دیا گیا ہے۔ مراد سعید وزیر مواصلات،پرویز خٹک وزیر دفاع، شفقت محمود وزیر تعلیم، مخدومشاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ہیں جبکہ اس فہرست میں اسد عمر کا نام بدستور وزارت خزانہ کے خانے میں موجود ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ کا قلمدان تبدیل کیے جانے کے باوجود فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔