آئی جی پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کا شراب فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن

 
0
415

اسلام آباد اپریل 28 (ٹی این ایس): سی آئی اے پولیس کا بدنام زمانہ شراب فروش کے اڈے پر چھاپہ، دوملزمان ساجد اورعمران گرفتار، بڑی مقدار میں مختلف قسم کی شراب اور بئیر برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کاروائی ایس پی انویسٹی ڈاکٹر مصطفی تنویر کی زیر نگرانی کی گئی جس میں ڈی ایس پی حاکم خان اور اے ایس آئی حنیف کمال اور ٹیم نے حصہ لیا۔ یہ کاروائی سیکٹر ایف ٹین فور اسلام آباد میں میں کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقاالدین سید نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ ضلع بھر میں شراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کو جاری رکھا جائے