مصطفین کمال چئیرپرسن آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کا سینیٹر رحمان ملک سے انکے گھر اسلام آباد میں ملاقات۔

 
0
804

اسلام آباد اپریل 27 (ٹی این ایس): مصطفین کمال چئیرپرسن آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کا سینیٹر رحمان ملک سے انکے گھر اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ مصطفین کمال آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم، آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کے چئیرپرسن اور دل انٹرنشپ پراجیکٹ کے صدر ہیں۔ قائد ملت لیاقت علی خان شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کے چئیرپرسن رہ چکے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آج مصطفین کمال میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ مصطفین کمال نے کہا کہ میں بھی سینیٹر رحمان ملک کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے خوش آمدید کہا۔ میں سینیٹر رحمان ملک کو آکسفورڈ یونیورسٹی دورہ اور لیکچر دینے کی دعوت دینے آیا ہوں۔ سینیٹر رحمان ملک کو انکی کتاب “مودی وار ڈاکٹرائن” کی اشاعت پر مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ مصطفین کمال نے سینیٹر رحمان ملک کو آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی دورے کی دعوت دی۔ سینیٹر رحمان ملک، مصطفین کمال کی دعوت پر اگلے ماہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں دھشتگردی کے موضوع پر لیکچر دینگے۔ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران سینیٹر رحمان ملک کیمبرج یونیورسٹی میں بھی لیکچر دینگے۔ سینیٹر رحمان ملک کو مصطفین کمال نے آکسفورڈ مجلس سوسائٹی و دل انٹرنشپ کے بارے مفصل بریفنگ دی۔ مصطفین کمال کا مزید کہنا تھا کہ دل انٹرنشپ پراجیکٹ کے تحت پاکستانی سٹوڈنٹس کو دنیا بھر میں انٹرنشپ کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔ دل انٹرنشپ پراجیکٹ کا مقصد عالمی دنیا کے سامنے پرامن پاکستان کا تعارف کروانا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دل انٹرنشپ پراجیکٹ کی پاکستان میں پوری معاونت کرونگا۔
حکومت یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کیلئے سکالرشپ بڑھا دیں کہ زیادہ اے زیادہ پاکستانی آکسفورڈ جیسے اداروں سے پڑھے۔ مصطفین کمال جیسے پاکستانی سٹودنٹس کو سراہاتا ہوں کہ پاکستانیوں کو ان جیسے طالب علموں پر فخر ہیں۔ مجھے مصطفین کمال سے ملکر نہایت خوشی ہوئی ہے۔ مصطفین کمال جیسے دیگر طلباء پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

OXFORD STUDENTS INVITED SENATOR A. REHMAN MALIK FOR LECTURE ON TERRORISM

OXFORD STUDENTS INVITED SENATOR A. REHMAN MALIK FOR LECTURE ON TERRORISM

Posted by TNS Media on 2019 m. balandžio 27 d., šeštadienis

سینیٹر رحمان ملک کا وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ بدزبانی کیساتھ کیسے کسی سیاستدان صادق و امین کہا جا سکتا ہے؟ بد کلامی اور بدزبانی قابل مزمت ہے اسکا روک تھام ضروری ہے۔ سیاستدان تو رول ماڈل ہوتے ہیں، بدزبانی کساتھ کیسے کوئی قائد کہلایا جائے؟ بدزبانی سے وزیراعظم عمران خان کا قد بڑھے گا نہیں بلکہ چھوٹا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے الفاظ پر بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگیں۔ مہنگائی کی سونامی نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ اللہ نہ کرے کہ ایف ای ٹی ایف ہمیں بلیک لسٹ نہ کرے۔ حکومت اپوزیشن کیخلاف بد کلامی کے بجائے مہنگائی ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ طالبان و ظالمان پولیو کیخلاف تھے، کوئی سازش ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کو پولیو قطروں کیخلاف گمراہ کیا گیا ہے حکومت انکے سامنے پولیو کیمسٹری پیش کرے۔ حکومت پولیو قطروں کے متعلق عوام کی کنفیوزن ختم کر دے۔