اسلام آباد پولیس کا ایک اور اہم قدم ،ایس ایچ او سے لے کر آئی جی تک سرکاری موبائل ونمبرز فراہم کر دئیے گئے ،شہریوں کو ہر سطح پر سہولیات پہنچانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں

 
0
244

اسلام آباد 16 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کا ایک اور اہم قدم ،ایس ایچ او سے لے کر آئی جی تک سرکاری موبائل ونمبرز فراہم کر دئیے گئے ،شہریوں کو ہر سطح پر سہولیات پہنچانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں یہ سرکاری نمبرز پبلک کئے جائیں گے اور کسی بھی افسر کی تبدیلی کی صورت میں نو تعینات افسر کے پاس یہ سرکاری نمبر موجود رہے گا،اس قدم کا مقصد شہریوں کو مستقل بنیادوں پر افسران تک رسائی کو یقینی بنانا ہے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں پولیس افسران کوسرکاری موبائل تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میںانسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی جمیل الرحمان نے افسران میں نئے سرکاری موبائل فون و نمبرز تقسیم کئے ،اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاءالرحمان ،ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر شاہ تمام زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے ۔
اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے کہا کہ نئے سرکاری موبائل فون و نمبر فراہم کرنے سے کسی بھی افسر کے ٹرانسفر یا تبدیلی کی صورت میں نمبر تبدیل نہیں ہو گا ہر نیا آنے والا افسر یہی سرکاری نمبر اپنے استعمال میں لائے گا یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے لئے اٹھایا گیا ہے، مزید انھوں نے کہا کہ ہم نے ہر صورت پولیس کلچر کو بدلنا ہے شہریوں کے مسائل کے بروقت ازالہ، ان کے ساتھ اچھے پولیس برتاﺅ اور کرپشن کے خاتمے کے لئے ڈیجیٹل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، افسران عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی لائیں اور ہفتہ وار رپورٹ مرتب کرکے ان کے دفتر بھجوائیں مزید انھوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے ماتحت افسران و جوانوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں کرپشن و بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی اگر کوئی افسر یا اہلکار اس فعل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلا ف کریمینل کیس درج کرکے محکمہ پولیس سے بھی برخاست کر دیا جائے گا، فورس کا خیال رکھیں لیکن ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، تفتیشی نظام میں مزید بہتری لائی جائے تمام سپروائزری افسران مقدمات کے مدعیان کے ساتھ خود ملیں اور ان کے مقدمات کے بارے میں بریف کریں، فری رجسٹریشن آف کرائم و ایف آئی آر کے اندراج کی پالیسی کو اپنایا جائے ، ان تمام اقدامات کا مقصد ناصرف شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا بلکہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کے عمل کو بھی یقینی بنانا ہے۔