ن لیگ کے پاس اکثریت ہے وہ جسے چاہے چئیرمین پی اے سی بنا لے، چوہدری منظور

 
0
407

اسلام آباد مئی 04 (ٹی این ایس): رہنما پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین چوہدری منظور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت ہے وہ جسے چاہے چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنا لے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو چئیرمین پی اے سی بننے کی دعوت دی تھی لیکن بلاول بھٹو چاہتے تھے اپوزیشن لیڈر ہی چئیرمین پی اے سی بنیں۔ چوہدری منظور نے کہا کہ اب ن لیگ نے نیا چئیرمین پی اے سی لانے کے حوالے سے پیپلزل پارٹی سے مشاورت نہیں کی۔
یاد رہے کہ موجودہ صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے چئیرمین پی اے سی کے عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور ان کی جگہ رانا تنویر کو چئیرمین پی اے سی نامزد کیا گیا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چئیرمین پی اے سی بنانے کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ چئیرمین پی اے سی بدلا جا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں میاں شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر اور چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدوں سے علیحدگی اختیار کر لی تھی بتایا گیا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی صدارت بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب ن لیگ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے نئے صدر ہوں گے جبکہ خواجہ آصف کو اپوزیشن لیڈر اور رانا تنویر کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتراض سامنے آیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیا چئیرمین پی اے سی لانے کے حوالیاعتماد مین نہیں لیا گیا اور نہ ہی انہین اس حوالے سے کوئی پیغام بھجوایا گیا تاہم اب رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظورنے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس اکثریت ہے وہ جسے چاہے چئیرمین پی اے سی بنا لے۔