وفاقی ضلعی انتظامیہ انتظامیہ کی رمضان المبارک سے قبل گراں فروشی اور مضر صحت اشیاء کی فروخت میں ملوث دوکانوں پر کاروائیاں

 
0
987

اسلام آباد مئی 04 (ٹی این ایس): وفاقی ضلعی انتظامیہ انتظامیہ کی رمضان المبارک سے قبل گراں فروشی اور مضر صحت اشیاء کی فروخت میں ملوث دوکانوں پر کاروائیاں، فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ناقص اشیاء کی فروخت پر دوکانداروں کو جرمانے بھی کیئے دوران کاروائی الحباب رائس اسٹور کو 1 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کشمیر توکل میٹ اینڈ چکن شاپ کو ناقص صفائی پر سیل کر دیا گیا۔ فائن وے سپر اسٹور کو1 ہزار عباسی سبزی فروش کو 1 ہزار شیخ پلازہ میں شبزی فروش کو 1 ہزار پاک سعودیہ اور ریحان سپر سٹور کو 1 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ دوران کاروائی مختلف دودھ فروخت کرنے والوں کو بھی جرمانے کیئے گئے۔ تمام کاروائیاں ایف 10/2 طارق مارکیٹ میں کی گئی۔ ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک میں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔