روات سینئر صحافی سے فراڈ 2 نمبر گاڑی فروخت کرنے والے ملزمان سہالہ پولیس کی پہنچ سے دور ایس پی رورل ڈی آئی جی آپریشنل سمیت آئی جی اسلام آباد نوٹس لیں

 
0
1655

راولپنڈی مئی 06 (ٹی این ایس): روات سینئر صحافی سے فراڈ 2 نمبر گاڑی فروخت کرنے والے ملزمان سہالہ پولیس کی پہنچ سے دور ایس پی رورل ڈی آئی جی آپریشنل سمیت آئی جی اسلام آباد نوٹس لیں ملزمان کی کھلے عام صحافی کو دھمکیاں پولیس سفارشیوں کو راضی کرنے میں مصروف درخواست کے 11 دن گزرنے اور SHO کے احکامات کے باوجود کروائی عمل میں نہ لائی جا سکی نوسر بازوں نے صحافی سید مظھر شاہ کو 2 نمبر گاڑی فروخت کی گاڑی واپس کرنے پر 90 ہزار روپے بھی دینے سے انکار تفصیلات کے مطابق روات میں رہائش پذیر سینئر صحافی مظھر شاہ نے اپنی ذاتی ضرورت کے لئے تھانہ روات کی حدود جاوا ڈھوک شیر زمان کے رہائشی محمود اور شوکت نامی بندوں سے گاڑی نسان سنی 6550 idg خریدی جس کے لئے 70 ہزار اڈوانس دے کر روات سے اسٹام تحریر کیا جو ایک ماہ ٹائم کا تھا اس دوران گاڑی پر 20ہزار خرچہ کر کے گاڑی استعمال کے قابل کی گئی 25 دن کے بعد معلوم ھوا گاڑی لیبارٹری ہوئی ھے مالکان سے بات کرنے پر انہوں نے تسلیم کیا تو گاڑی واپس کرنے کا کہا گیا مگر ملزمان نے انکار کرتے ہوئے روزانہ کی دھاڑی کے پیسے وصول کرنے کے چکر میں پڑ گئے گاڑی کا سودا کرتے وقت گاڑی ہر قسم کے قانونی سقم سے پاک فروخت کی گئی 7 اپریل کو مزکورہ اشخاص کے بھانجے کی دکان میں سمجھانے پر انہوں نے گاڑی واپس کی تو کہا باہر آئین پیسے دیتے ہیں گاڑی سٹارٹ کرنے ک بعد کہا گیا ایک دو دن تک پیسے مل جائیں گے مگر ایک ماہ گزر گیا پیسے واپس نہیں کر رہے الٹا 50 ہزار دھاڑیوں میں کاٹ رھے ہیں جس وجہ سے 24 اپریل کو تھانہ سہالہ میں درخواست دی گئی کہ گاڑی تھانے میں منگوا کر گاڑی چیک کی جاۓ اور رقم واپس نہ کرنے اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا جائے SHO سہالہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر اقبال کو ملزمان کو تھانے بلوا کر گاڑی تھانے بند کرنے سمیت مسلہ حل کرنے کے احکامات جاری کئے مگر مزکورہ افراد ایک بار تھانے آئے تو سب انسپکٹر کسی درخواست کے سلسلے میں تھانے موجود نہ تھا تو تھانے کے باہر صحافی کو دھمکیاں دے کر واپس چلے گئے ملزمان کا کہنا ھے ہماری پوھنچ اوپر تک ھے ہم تھانے کو قابو کر کے تھانے ہم اپنی مرضی سے آتے ہیں اب آپ کو پتا چلے گا ہمارے خلاف درخواست دینے کا انجام تمام واقعہ تفتیشی افسر کو بتایا گیا بار بار تھانے بلوانے کے باوجود با اثر ملزم تھانے حاضر نہیں هو رھے جس سے ظاہر هو گیا کہ تھانہ سہالہ میں سفارش کے علاوہ عام آدمی کی کوئی شنوائی نہیں