فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، میں اپنے نبی کے کوچے میں، چلتا ہی گیا، چلتا ہی گیا

 
0
8040

جدہ مئی 06 (ٹی این ایس): قومی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد تصویر شیئر کی ہے۔36سالہ محمد عرفان نے نعت کے چند جملے تحریر کیے،”میں اپنے نبی ﷺکے کوچے میں، چلتا ہی گیا، چلتا ہی گیا‘۔فاسٹ باﺅلر نے مزید لکھا کہ ’آپ سب کو رمضان مبارک، اللہ پاک آپ سب کے ساتھ محبت اور آسانی کا معاملہ رکھے، آمین“۔


محمد عرفان کے مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی اور مداحوں نے کہا کہ ہمیں بھی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ رو ز پہلی نماز تراویح ادا کی گئی ہے اور آج وہ پہلا روزہ رکھ رہے ہیں جب کہ پاکستان میں آج پہلی نماز تراویح ادا کی جائے گی اور منگل کے روز پہلا روز ہ ہوگا تاہم خیبر پختونخوا ہ کے بعض علاقوں میں شہری آج اپنا پہلا روزہ رکھ رہے ہیں ۔