گیم چینجر سے ماحول گرم،آفرید ی اورگھمبیرکاسوشل میڈیا پرمحاذ

 
0
520

لاہور مئی 06 (ٹی این ایس): شاہد آفریدی نے اپنی سوانح حیات ”گیم چینجر“میں بھارتی بیٹسمین گوتم گمبھیر سے متعلق سخت ریمارکس دے کر ماحول کو گرما دیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹوئٹر پر محاذ کھل چکا ہے اور بھارتی بیٹسمین نے لالہ کو نفسیاتی علاج کرانے کا مشورہ دیا،


قومی آل راﺅنڈر نے بھی برابر سے جواب دیا کہ بدمزاج کرکٹر پاکستان آجائے تو اس کا اپنے ہسپتال میں معائنہ کرائیں گے۔
گمبھیر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آفریدی اپنی کتاب سے بہت منافع کمائیں گے، کچھ لوگ جسمانی طور پر بڑے ہوجاتے ہیں لیکن دماغی طور پر نہیں،آفریدی شاید36یا37سال کا ہو گا لیکن دماغی طور پر وہ اب بھی16سال کے ہیں۔یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان تعلقات کبھی اچھے نہیں اور 2007 ءمیں کانپور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کے دوران بھی دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ فحش کلامی تک جا پہنچا تھاجس کے بعد آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کو جرمانہ کیا گیا تھا۔
واقعے پرردعمل میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے ایشیا کپ 2007ءکے دوران پیش آنے والا واقعہ یاد ہے جب گوتم سنگل لیتے ہوئے سیدھا میری طرف دوڑتا چلاآیا، بحث کے دوران ہم ایک دوسرے کے اہل خانہ تک پہنچ گئے تھے۔