سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں سنیاڑی کے علاقے میں بھر پور آپریشن، قابضین سے کئی ایکٹر سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی

 
0
463

اسلام آباد مئی 06 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں سنیاڑی کے علاقے میں بھر پور آپریشن کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور تعمیر کی گئی متعدد تعمیرات کو مسمار کر کے غیر قانونی قابضین سے کئی ایکٹر سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔
اس آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد انتظا میہ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا۔ غیر قا نونی تعمیرات کو گرانے کے لئے بھا ری مشینری کا استعمال کیاگیا۔
سوموار کو کئے گئے انسداد تجا وزات آپریشن میں 38کمروں پر مشتمل 12گھرو حویلیاں، 12چاردیواریاں، 18واش رومز اور 12با ورچی خانوں کو مسمار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران چند عنا صر نے آپریشن کو روکنے کی کوشش کی تاہم اسلام آباد انتظا میہ کے افسران نے صورتحال پر قا بو پا کر آپریشن کے پہلے مر حلے کو مکمل کر لیا۔