اسلام آباد نومبر 30(ٹی این ایس)فیض آباد دھرنا ختم ہونے کے تین روز بعد اسلام آباد کے ریڈ زون سے کنٹینرہٹادئیے گئے ٗنادرا اور کشمیرہائی وے چوک پر ٹریفک رواں دواں رہی۔تفصیلات کے مطابق ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر جڑوا ں شہروں کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک نے 22 روز تک دھرنا دیا تھا اور دھرنے کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے جگہ جگہ کنٹینرز لگائے گئے تاہم دھرنا ختم ہونے کے تین روز بعد ریڈ زون سے بھی کنٹینرز ہٹا دیئے گئے اور ٹریفک رواں دواں رہی