وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت اجلاس ،عبوری مالیاتی کمیشن پر نظر ثانی ،نئے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کا قیام

 
0
875

لاہورجولائی19(ٹی این ایس) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت صوبائی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ممبران پنجاب اسمبلی بشریٰ انجم بٹ ، سردار احمد علی خان ، ڈاکٹر سید وسیم اختر ، چوہدری اویس قاسم نے شرکت کی ۔ اجلاس میں عبوری مالیاتی کمیشن پر نظر ثانی اور نئے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا ۔ٹیکنیکل کمیٹی میں مخدوم ہاشم جوان بخش ، ڈاکٹر وسیم ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ٹیکنیکل ممبران شامل ہوں گے ۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے لوکل گورنمنٹ کو مضبوط بنایا جائے گا۔بلدیاتی حکومتوں کے ذاتی وسائل میں اضافے کیلئے اختیارات میں نظر ثانی کی جائے گی ۔صوبائی فنانس ایوارڈ کی تقسیم ضرورت ، آبادی کے تناسب ،سکول جانے والے بچوں کی تعداد اورغربت کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے تنائج ، ضروریات اور اعداد شمار میں تبدیلی کی صورت میں مالیاتی کمیشن میں ترامیم کی گنجائش رکھی جائے گی ۔