لاہور جولائی19(ٹی این ایس): لاہور کے علاقے نصیر آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار سوار شہر ی جاں بحق ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ گلبرگ 3کے رہا ئشی شہزادقریشی کو نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا جس کو زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر کے کارروائی شروع کردی ۔