تین روز ہ انسیڈنٹ کمانڈ مینجمنٹ کورس منیجر ز ٹریننگ سنٹر میں اختتام پذیرہوگیا

 
0
2962

لاہورجولائی19 ( ٹی این ایس)پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) کے مختلف اضلاع کے اسٹیشن کوارڈنیٹرزکیلئے حادثات و سانحات سے نپٹنے کے لیے تین روزہ انسیڈنٹ کمانڈ مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منیجرٹریننگ سنٹر، ا یمرجنسی سروسزاکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر تھے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے کورسز کے آغاز کا مقصد منیجرز کی صلاحیتوں میں نکھا ر لانا اور اُن کا جائزہ لینا ہے تاکہ تمام اضلاع میں سروس کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی آفیسرز پر زور دیا کہ وہ اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں اور اپنے سٹاف کیلئے رول ماڈل بنیں ، کیونکہ جسمانی طور پر غیر موزوں اور موٹے افسران ایمرجنسی سروس کیلئے کسی بھی طرح سے قابلِ قبول نہیں ہیں۔ کورس کے انعقاد کابنیادی مقصد پنجاب کے مختلف اضلاع میں موجودسٹیشن کوراڈینیٹرزکو انسیڈنٹ کمانڈ سسٹم ، انسیڈنٹ رسک فلاسفی اینڈ مینجمنٹ، انسیڈنٹ مینجمنٹ کی حکمت عملی ،فرضی مشقیں اورجائے حادثہ پر حفاظتی اقدامات، ڈی بریفنگ اور دستاویزات مرتب کرنے کی تربیت فراہم کرنا تھا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیومن ریسورس) /ڈائریکٹر منیجرز ٹریننگ سنٹر ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا تھے۔اس موقع پر پراونشل مانیٹرنگ آفیسرمیاں رفعت ضیاء ،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز اسلم ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ سید عابد کمال اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر فائر ابرار حسین کو رس کے ماسٹر ٹرینرز تھے۔رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد ، ہیڈ آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن علی حسن ، ایمرجنسی آفیسر ایچ آر محمد عامر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع موجود تھے۔ انہوں نے کورس کے شرکاء سے انسڈینٹ کمانڈ سسٹم اور اس کے مختلف درجات کے لیے سیکھی گئی مہارتوں کے بارے میں سوالات کئے اور مختلف حادثات سے نپٹنے کے لیے اپنے تجربات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے ڈائریکٹر منیجرز ٹریننگ نٹر پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسطرح کے کورسز آئندہ بھی جاری رکھیں کیونکہ یہ سروس کے معیار کو برقرار رکھنے اورپبلک سیفٹی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کورس کے شرکاء نے انسڈینٹ کمانڈ مینجمنٹ کے حوالے سے بہترین مہارتیں سیکھی ہیں اوراب وہ اپنے اپنے اضلاع میں کسی بھی حادثے یا سانحے سے نبرد آذما ہونے کے لیے اپنا موئثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا وہ افرادجو اپنے کام کے ساتھ ایمانداری نہیں برت رہے وہ کبھی ذمہ دار شہری بھی نہیں بن سکتے ، تقریب کے اختتام پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو ریسکیورز ماہانہ بنیاد پر اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کریں گے انہیں نقد انعامات سے نوازا جائے گا ۔ بعد ازاں ڈی جی ریسکیو پنجاب نے تقریب کے شرکاء اور آرگنائز رز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔