سال 2017کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان ،پی ٹی سی ایل کی آمدنی کی بتدریج نمو میں 3فیصد اضافہ

 
0
443

اسلام آبادجولائی19،(ٹی این ایس )پی ٹی سی ایل نے سال 2017کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ مذکورہ نتائج کا اعلان مورخہ 19جولائی2017 کواسلام آبادمیں منعقدہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔سال2017کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں سال 2017کی دوسری سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل کی آمدنی کی بتدریج نمو میں 3فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پی ٹی سی ایل کی براڈ بینڈ سروس کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔اسی طرح ہول سیل سروسز اور بین الاقومی آمدن میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔یک بار انفرادی پروجیکٹ کی مد میں کیے گئے اخراجات سے قطع نظر ادارے کے �آپریٹنگ اخراجات میں 2فیصد کمی واقع ہوئی۔

پی ٹی سی ایل کے منافع بعد از ٹیکس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد کمی واقع ہوئی جسکی نمایاں وجوہات میں وائس اورEVO سے ہونے والی آمدن میں تخفیف اور نان آپریٹنگ آمدنی میں کمی شامل ہیں۔پی ٹی سی ایل گروپ نے سال 2017کی پہلی ششماہی میں58.5بلین روپے کا منافع حاصل کیا۔یک بار انفرادی پروجیکٹ کی مد میں کیے گئے اخراجات سے قطع نظرگزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں پی ٹی سی ایل کے آپریٹنگ اخراجات میں 1فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں برس پی ٹی سی ایل گروپ کے منافع بعد از ٹیکس میں 27فیصد اضافہ واقع ہوا جسکی نمایاں وجہ مذکورہ مدت میں ادارے کی جانب سے قانونی نوعیت کے معاملات کا خوش اسلوبی سے تصفیہ ہے۔سال 2017میں پی ٹی سی ایل نے جو سروسز کی فراہمی کے ستًر ویں (70)سال میں ہے اپنے ملک بھر میں پھیلے نیٹ ورک میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا عمل جاری رکھا اور اس مد میں اپنی بے شمارایکسینجز کو جدید ترین ٹیکنا لوجیز سے ہمکنار کرتے ہوئے ان مراکز میں 100ایم بی پی ایس(Mbps)تک کی ہائی اینڈ ڈیٹا سروسز کی فراہمی کی استعداد پیدا کی گئی۔ پی ٹی سی ایل نے کامیابی کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر میں چار جی وائرلیس براڈ بینڈ سروسز متعارف کرائی ہیں جنہیں صارفین نے سراہتے ہوئے انتہائی مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس مد ت کے دوران ہانگ کانگ تا فرانس ارتباط کی حامل زیرِ سمندر ایک نئی کیبلAAE-1بچھائی گئی۔ واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل AAE-1 کنسورشیم کا رکن ہے۔ AAE-1جو پہلے سے بچھائی گئی تین زیرِ سمندر کیبلز میں ایک حالیہ اضافہ ہے جو پی ٹی سی ایل کی جانب سے سروسز فراہمی کی مجموعی استعدادمیں نمایاں اضافے کا باعث بنے گی اور پاکستان میں بینڈ وتھ کی روز افزوں طلب کوخوش اسلوبی سے پوراکرے گی۔صا رفین کو خوب سے خوب تر خدمات سے ہمکنار کرنے کے لیے ادارے کی جانب سے اپنی خدمتی مراکز اور دیگر کسٹمر سروس ٹچ پوائنٹس کو جدید خطوط سے استوار کرنے کا عمل رواں برس بھی اپنے پورے زور وشور سے جاری ہے