لاہور مئی 10 (ٹی این ایس): اورنج لائن میٹرو ٹرین انکوائری کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ، ایل ڈی اے نے منصوبے سے متعلقہ ریکارڈ نیب کو جمع کروا دیا ۔ذرائع کے مطابق نیب اورنج لائن میٹرو ٹرین میں کروڑوں کی مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کر رہا ہے ۔جس پر ایل ڈی اے کی جانب سے چوبرجی تا علی ٹائون پیکچ ٹو کا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا گیا ہے ، ریکارڈ میں تعمیراتی ٹھیکوں، اراضی کی خریداری کی نیب پہنچائی گئیں، سینکڑوں صفحات پر مشتمل ریکارڈ کی کاپیاں منی ٹرالی پر پہنچائی گئیں۔