کراچی مئی 10 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیازی صاحب اپوزیشن کو گالیاں دلوانے سے حکومت نہیں چلنی، معیشت بٹھا دی گئی ہے ،مہنگائی کم نہ کی تو پھر حکومت بھی زیادہ دیر نہیں چل پائے گی۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے سب کو گالم گلوچ پر لگایا ہوا ہے، فردوس عاشق کو تو فواد چودھری سے بڑی گالی نکالنی کی شرط پر نوکری ملی، صمصام بخاری کو فیاض چوہان جیسی زبان استعمال کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، حسن مرتضی فردوس عاشق اعوان روزانہ شام کو بنی گالہ میں اپوزیشن کو دی گئی گالیوں کا حساب دینے جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر نیازی کو خوش کرنے کی کوششیں بند کردیں، نیازی تو خود جانے والا ہے ،نیازی صاحب اپوزیشن کو گالیاں دلوانے سے حکومت نہیں چلنی، مہنگائی کم نہ کی تو پھر یہ حکومت بھی زیادہ دیر نہیں چل پائے گی۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ معیشت بٹھا دی گئی، مزدور بیروزگار اور کسان کنگال ہو گیا ہے، لوگ سستی دوائی اور خوراک مانگتے ہیں حکومت جواب میں گالیاں دینے لگ جاتی ہے۔













