جدہ: پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل تاریک ہے، ملک منظور اعوان،میاں برادران کا جرم صرف اور صرف ملک پاکستان سے وفاداری ہے چوہدری محمد اکرم

 
0
346

لالہ موسیٰ مئی 10 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل تاریک ہے عوام کوسہانے خواب دیکھاکر اقتدار میں آنے والوں نے ہی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ان خیالات کااظہار ممتاز شخصیت چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم،مرکزی صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کے ساتھ انتقامی کاروائی کی جارہی ہے اور انکاجرم صرف اور صرف ملک پاکستان سے وفاداری ہے میاں برادران نہ توجیلوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی قید بند ان سے انکے عزائم اور عوام کی محبت کو دور کرسکتی ہے حکومتی کارندے آج بھی یہ بات لکھ لیں کہ چاہیے جتنا بھی جتن کرلیں مستقبل مسلم لیگ ن کا ہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ حکومتی کارگردگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے عوام سے دھوکہ کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور نشان عبرت بنیں گے پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلاواقع ہے کہ کسی پارٹی سربراہ نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے اور جس کا دل صاف ہو اسے کسی چیز کا کوئی ڈر نہیں میاں برادان پر کیچڑ اچھال کر حکومت نے اپنے ہاتھ بھی گندے کیے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب میاں برادران سروخرو ہوکر عوام کے درمیان ہوں گے اور ایک دفعہ پھر ملک میں حقیقی تبدیلی اور خوشخالی آئے گی پریس کانفرنس کے موقع پر چوہدری عرفان سدرہ (جنرل سیکرٹری جدہ) زوہیب شہزاد کھوکھر (سینئر راہنما PMLNجدہ) ودیگر نمایاں تھے۔