جڑواں شہروں میں مضر صحت گوشت کی سپلائی روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر چکوال کی اہم کاروائی 15 من گوشت برآمد

 
0
490

اسلام آباد مئی 16 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی کی اہم کاروائی شہریوں تک مضر صحت مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی ناممکن بنا دی مردہ جانوروں کا گوشت چینیوٹ سے راولپنڈی،اسلام آباد لایا جا رہا تھا تاہم نیلا دھلا روڈ پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 15 من گوشت برآمد کر لیا جسے جانچنے پر مردہ جانوروں کا پایا گیا جس پر ملزم کو گرفتار کرکہ مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام الناس کی جانوں سے کھیلنے والوں سے اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور مضر صحت اشیاء کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کیجائے گی عبدالستار عیسانی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں رمضان المبارک میں سستے رمضان بازاروں میں بھی معیاری اشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں پر عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں