راولپنڈی تھانہ صادق آباد پولیس نے دہشت گردی، قتل،اقدام قتل اور ناجائز قبضہ کے مقدمہ میں ملوث انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری کو گروپ سمیت گرفتار کر لیا

 
0
1910

راولپنڈی مئی 17 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ صادق آباد پولیس نے دہشت گردی، قتل،اقدام قتل اور ناجائز قبضہ کے مقدمہ میں ملوث انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری کو گروپ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار مجرم اشتہاری ولی جان پٹھان 786 گروپ افغانستان کا رہائشی ہے۔ ولی جان گروپ کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری ولی جان پٹھان راولپنڈی ،اسلام آباد کے مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔ ولی جان گروپ کے 10 ملزمان سے کلاشنکوف 2 عدد معہ 35 روند، پستول 30 بور 8 عدد معہ 50 روند برآمد کیے گیے