چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 
0
284

اسلام آباد مئی 17 (ٹی این ایس): چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
شبر زیدی کی بطور چئیرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔ایف بی آرا کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔چئیرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسروں کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔واضح رہے وفاقی حکومت نے گذشتہ ہفتے شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چئیرمین تعینات کیا تھا۔ شبر زیدی کو ایف بی آر چئیرمین بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
اس سےپہلے وفاقی حکومت نے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا جا رہا ہے۔ شبر زیدی ٹیکسیشن کے ماہر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور وہ 2013 کے انتخابات سے قبل بننے والی سندھ کی عبوری حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔
سید شبر زیدی کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں پانامہ لیکس بلیسنگ ان ڈسگائس، آشور ایسٹس آف پاکستانی سٹیزنز اور پاکستان ناٹ اے فیلڈ اسٹیٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنی معاشی ٹیم میں مزید تبدیلی کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ سے استعفیٰ لیا تھا جبکہ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے عہدیدار رضا باقر کو آئندہ تین سال کیلئے اسٹیٹ بینک کا گورنرمقرر کیا اور اب شبر زیدی کو 2سال کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چئیرمین تعینات کر دیا۔