خصوصی افراد کی ضرورتوں کا خیال رکھناہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

 
0
464

اسلام آباد اکتوبر 14(ٹی این ایس)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی ضرورتوں کا خیال رکھناہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے موجودہ جمہوری حکومت  خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ، خصوصی افراد کے راستے میں حائل سماجی و معاشی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،وزیر اعظم سے اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے رول ماڈل سٹی بنانے کی سفارش کروں گا، خصوصی افراد اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نا سمجھیں بلکہ اس کوایک چیلنج سمجھ کر اس کا مقابلہ کریں اور اسے اپنی طاقت بنائیںپاکستان ڈسس ایبلڈ فاونڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں تنظیم کی انتظامیہ کو خصوصی افراد کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

ہفتہ کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کا بصارت سے محروم افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطا ب کیا انہوں نے کہا کہ جودہ جمہوری حکومت خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،، خصوصی افراد کی ضرورتوں کا ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے،خصوصی افراد کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائے گا، پاکستان ڈسس ایبلڈ فاونڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں میں پی ڈی ایف کی تنظیم کی انتظامیہ کو خصوصی افراد کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ہماری تھوری سے توجہ اور کوشش خصوصی افراد کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے ، خصوصی افراد کے راستے میں حائل سماجی و معاشی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،وزیر اعظم سے اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے رول ماڈل سٹی بنانے کی شفارش کروں گا، خصوصی افراد اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نا سمجھیں بلکہ اس کوایک چیلنج سمجھ کر اس کا مقابلہ کریں اور اسے اپنی طاقت بنائیں ،اس موقع پر ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے بصارت محروم افراد میں سفید چھڑیاں بھی تقسیم کیں۔