اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

 
0
16

اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے حکمران اتحاد کا حصہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہو گا تاہم وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان میں ہونے کی وجہ سے باکو سے ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کی روشنی میں 27ویں ترمیم پر غور ہوگا اور پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کی صورت میں 27 ویں ترمیم کا مسودہ کل سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔قبل ازیں 27ویں ترمیم کی تجاویز پر حکمران اتحاد میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا جمعے کو شیڈول اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔