وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو شاباش

 
0
491

لاہور مئی 28 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اور انتظامیہ کے بہترین انتظامات کے باعث یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ خیر و عافیت سے گزرا۔  کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے۔ میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، متعلقہ وزراء، محکموں، پولیس اور انتظامی افسران کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین انتظامات پر مبارکباد دیتا ہوں۔ پولیس حکام اور متعلقہ اداروں نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دئیے۔ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت شاندار انتظامات کئے۔ اداروں اور محکموں کی کارکردگی لائق تحسین رہی۔ سب کو مل کر آئندہ بھی اسی جذبے، عزم اور محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔