حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

 
0
6888

انسداد منشیات کی عدالت لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر فیصلہ سنائے گی
راولپنڈی جولائی 21(ٹی این ایس): انسداد منشیات کی عدالت مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت جاری ہے اور حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال دلائل دے رہے ہیں، عدالت نے تنویر اقبال کو دن بارہ بجے تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روز حنیف عباسی کے وکیل نے دلائل کے لیے مزید وقت کی درخواست بھی کی تھی جس عدالت نے مسترد کردیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پہلے ہی انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم اعلیٰ عدالت نے 17 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کےخلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد کی۔