پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا، رچرڈ مورین کا استعفیٰ سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کر لیا

 
0
571

کراچی مئی 28 (ٹی این ایس): پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورین نے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سی ای او کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورین کو مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ دوسری جانب آج پاکستان سٹاک ایکسچینگ میں کاروباری دن کے آغاز میں ہی مندی کا رجھان دیکھا گیا اور 100انڈیکس 700پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں 1روپے26پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے اور ڈالر 149روپے74پیسے سے بڑھ کر 151روپے کا ہو گیا ہے۔
ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ ،معاشی غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف کے قرضوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا ،انڈیکس1500پوائنٹس گھٹ گر33ہزار پوائنٹس کی سطح پر ا?گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی315ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب روپے سے کم ہو کر68کھر ب روپے کی پست ترین سطح پر آگیا اور اسی وجہ سے ڈالر بھی تاریک کی بلند ترین سطح 154روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم اس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی تھی اور ڈالر کی قیمت بھی کم ہوئی تھی لیکن منگل کےروز دوبارہ سٹاک مارکیٹ میں مندی چل رہی ہے اور ڈالر بھی مہنگا ہو گیا ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
رچرڈ مورین کا استعفیٰ سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ رچرڈ مورین کو مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا جس پر انہوں نے استعفیُ دے دیا ہے۔