رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں یوم تکبیر کے سلسلے میں ن لیگ کی تقریب میدان جنگ بن گئی

 
0
367

لاہور مئی 28 (ٹی این ایس): رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں یوم تکبیر کے سلسلے میں ن لیگ کی تقریب میدان جنگ بن گئی، لیگی کارکن ایک دوسرے سے الجھ پڑے، لاتوں گھونسوں کا آزادنہ استعمال، تقریب میں بدنظمی ہونے پر رانا ثناء اللہ کارکنوں کی لڑائی ختم کروانے کی بجائے تقریر کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تکبیر کے سلسلے میں لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنماوں نے خصوصی تقاریر کیں۔ تاہم یوم تکبیر کے موقع پر لیگی کارکن ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں یوم تکبیر کے سلسلے میں ن لیگ کی تقریب میدان جنگ بن گئی۔ تقریب کے دوران لیگی کارکن ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کا آزادنہ استعمال کیا۔ تقریب میں بدنظمی ہونے پر رانا ثناء اللہ کارکنوں کی لڑائی ختم کروانے کی بجائے تقریر کرتے رہے۔
اس دوران کارکنوں نے ایک دوسرے کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا۔ دوسری جانب یوم تکبیر کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں میں بھی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقاریب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوں نے شرکت کی۔ جبکہ یوم تکبیر کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی تقریب ماڈل لاہور میں منعقد کی گئی، جس سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خصوصی خطاب کیا، اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔