اب طویل عرصے تک بارشیں نہیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے گرمی کی خوفناک لہر کی پیشن گوئی کر دی، مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ ہے

 
0
432

اسلام آباد مئی 28 (ٹی این ایس): اب طویل عرصے تک بارشیں نہیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے گرمی کی خوفناک لہر کی پیشن گوئی کر دی، مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں کے دوران ملک کے گرمی کی خوفناک لہر کی لپیٹ میں رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث پاکستان اور بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون سیزن میں تاخیر کی وجہ سے گرمی کی شدید لہر آنیکا خدشہ ہے جو کئی ہفتے تک جاری رہے گی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد گرمی کی لہر سے شدید متاثر ہوں گے جب کہ کراچی میں مجموعی طور پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ شمالی حصوں میں موسم پہلے کی طرح نمدار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بعض اضلاع بدین، سجاول، سانگھڑ، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور تھرپارکر 30 مئی تک بدستور معتدل خشک سالی کا شکار رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ او گرد و نواح میں مطلع صاف اور خشک ہے، کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں 46، تربت میں 45، لسبیلہ میں 44 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔