اسلام آباد میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھارہ کہو میں مری روڈ کے اطراف آپریشن کے دوران متعدد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

 
0
372

اسلام آباد مئی 29 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھارہ کہو میں مری روڈ کے اطراف آپریشن کے دوران متعدد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔
یہ آپریشن بھارہ کہو مری روڈ ڈھوک جیلانی سے لیکر حافظ کی جھگی سٹاپ تک کیا گیا جس کے دوران مختلف تجاوزات بشمول ریڑھیاں، مختلف سٹال اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ان تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک کو رواں رکھنے میں مشکلات درپیش تھیں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث تھیں جبکہ ملک بھر سے مری آنے والے سیاحوں کو بھی ان تجاوزات کی وجہ سے تکلیف کا سامنا تھا اورمری روڈ پر ٹریفک کے رش اور جام ہونے کی اہم وجہ بھی یہ تجاوزات تھیں۔