اسلام آباد مئی 29 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اسلام آباد سے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان پرامن تھے، گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔ کسی بھی قانون کے تحت کسی بھی شہری کے نقل و حرکت کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔ گرفتار کارکنان کو فوری رہا نہ کیا گیا تو بطور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نوٹس لونگا۔ حکومت کا پیپلز پارٹی کارکنان کیساتھ غیر جمہوری سلوک کی مذمت کرتا ہوں۔