ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ جناب چوہدری ممتاز حسین نے یاسر حفیظ سول جج اسلام آباد ایسٹ اور سعد بن اسد اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کے ساتھ سنٹرل جیل کا دورہ کیا

 
0
643

راولپنڈی مئی 29 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ جناب چوہدری ممتاز حسین ہمراہ یاسر حفیظ سول جج اسلام آباد ایسٹ اور سعد بن اسد اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ جناب چوہدری ممتاز حسین صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ جب جیل ہذا پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ معزز جج صاحب نے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، بی کلاس، جیل ہسپتال اور بیرکوں کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔

معزز جج صاحب نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسسز کا معائنہ کیا۔ اسی طرح ٹیوٹا کی کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاس کا بھی معائنہ کیا۔
معزز جج صاحب نے جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے، صفائی ستھرائی ، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی طبی و دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی، اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

جناب چوہدری ممتاز حسین صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 14 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج صاحب 14 اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا