وزیراعظم کے دورہ امریکا کا امکان عمران خان آئندہ ماہ جون کی 19 یا 20 تاریخ کو امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے: ذرائع

 
0
990

اسلام آباد مئی 31 (ٹی این ایس): ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ جون کی 19 یا 20 تاریخ کو امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ جون میں امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ جون کی 19 یا 20 تاریخ کو امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان افغان امن عمل اور امریکا، ایران کشیدگی کے سلسلے میں امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کیلئے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ افغان امن عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل داد جلد پاکستان آنے والے ہیں۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے تمام معاملات طے کیے جائیں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔