وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عیدالفطر پر ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

 
0
661

لاہور جون 04 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم۔ ون ویلنگ سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی- ون ویلنگ کی شکایت سامنے آنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔عثمان بزدار
ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی۔ کم عمر افراد کے خلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عیدالفطر کے موقع پر پنجاب کے سیاحتی شہروں بالخصوص مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت۔

عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد سے مری جانے والے راستوں پر ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ عید کی تعطیلات کے دوران مری جانے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں۔ شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ گائیڈ کرنے کا نظام وضع کیا جائے۔
عیدالفطر پر مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات ہونے چاہئیں۔ صوبے بھرکے تمام شہروں میں ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔ سینئرپولیس افسران ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ لاہور، مری اور دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہترین اقدامات ہونے چاہئیں۔ مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرکے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔