اسلام آباد (ٹی این ایس) آئینی ترمیم کیلئے کوئی لوٹا ووٹ استعمال نہیں ہوا، آج طے ہو گیا کہ پارلیمان سپریم ہے،وزیراعظم

 
0
74

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،آج تاریخ دن ہے ، آج ایک نیا سورج نکلے گا جس سے ملک میں روشنی ہو گی ، ایسی ترمیم کی گئی ہے جس سے پاکستان کا مستقبل روشن اور مضبوط ہو گا ، اس آئینی ترمیم کی بنیاد میرے قائد نواز شریف اور محترمہ بے نظیر شہید نے رکھی تھی ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے کوئی لوٹا ووٹ استعمال نہیں ہوا، آج طے ہو گیا کہ پارلیمان سپریم ہے ،26ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری یکجہتی اور اتفاق رائے کی شاندار مثال ہے ، اس ترمیم کے ذریعے انصاف کا حصول آسان ہو گا ، لوگ انصاف کیلئے ترس ترس کر دنیا سے چلے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم ملکی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی، میں اس ترمیم پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کا مشکور ہوں اور سب کو مبارکباد دیتا ہوں ، اس ترمیم کے نتیجے میں ملک کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا اور ملک مضبوط ہو گا۔