اسلام آباد (ٹی این ایس) چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری ، قومی اسمبلی میں کن اپوزیشن اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، تفصیلات

 
0
104

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظورکرلی گئی ،ڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کے دوران سب سے پہلا ووٹ نواز شریف نے کاسٹ کیا ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہور قریشی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی، چوہدری عثمان نے بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہوگیا، مبینہ طور پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 4 آزاد ارکین نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا، ان میں عثمان علی، مبارک زیب خان، ظہورقریشی، اورنگزیب کھچی اور چوہدری الیاس نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیا۔
حکمران اتحاد کے 215 میں سے 213 ارکان نے ووٹ کیا، عادل بازئی کے علاوہ حکمران اتحاد کے تمام ایم این ایز نے ووٹ دیا، اجلاس کی صدارت کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنا ووٹ نہیں دیا، جے یو آئی(ف)کے 8ارکان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا