پشاور (ٹی این ایس) عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا

 
0
47

ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ افتخار احمد، ایس ایچ او تھانہ حسن خیل شیر نواز خان، تھانہ باڑہ کے ایس آئی محمد فاروق، ٹیکنیکل وینگ سی ایف یو کے اے ایس آئی سہیل خان، ہیڈ کانسٹیبل زولفقار حسین، کانسٹیبلان عابد علی، شمشاد احمد ،انور سعید ، اختر علی، شاہ خالد، محمد سہیل، صفدر، سلیم، طارق اور صدیق کو عمدہ کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا

▪ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادائیگی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح اور مدد کے طلب گار افراد کی مدد کو بھی یقینی بنائیں،

▪ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محکمہ کے وقار اور عزت میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں ” سی سی پی او سید اشفاق انور”