اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان نے ابابیل بیلسٹک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا

 
0
38

اسلام آباد

پاکستان نے ابابیل بیلسٹک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاکستانی فوج کے مطابق ’’اس میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں دفاعی قوت کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹیجک استحکام کو بڑھانا ہے۔‘‘ پاکستانی فوج نے بتایا کہ اس نے بدھ کے روز ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابابیل میزائل زمین سے زمین پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے، جسے پاکستان نے تیار کیا ہے۔