لاہور جون 04 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارکی عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملت اسلامیہ اور پاکستانی قوم کومبارکباد
عید الفطر کاحقیقی معنی عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے،عام آدمی کا احساس کرنے سے ہی عید کا لطف دوبالا ہوگا
میرا ایمان ہے کہ پسے ہوئے طبقے کو اپنے ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے
آج ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے
وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنیوالے بہادر سپوتوں کے عظیم والدین اور اہل خانہ کو بھی خوشیوں میں شریک رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے
تشکر کے اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی رنجشوں اور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبات کو فروغ دیں
آج ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کیلئے دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کا عہد کرنا ہو گا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عید الفطر کے موقع پرپیغام
لاہور4 جون:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملت اسلامیہ اور پاکستانی قوم کومبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عید الفطر مسلمانوں کے لئے تشکر اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔آئیے آج ہم سب اپنی خوشیو ں میں غریبوں اور کم وسیلہ طبقات کو شریک کریں -انہوں نے کہاکہ عید الفطر کاحقیقی معنی عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اورعام آدمی کا احساس کرنے سے ہی عید کا لطف دوبالا ہوگا-انہوں نے کہاکہ میرا ایمان ہے کہ پسے ہوئے طبقے کو اپنے ساتھ لیکر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے اور مستحق اور بے سہارا افراد کو عیدکی خوشیوں میں شریک کرنے سے خوشیوں کو چار چاند لگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں عام آدمی ہی ہماری پالیسیوں کا محور ہے اور وسائل سے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری دینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔ ہمیں چائیے کہ اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں اور ان لوگوں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں جو وسائل سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کے عظیم والدین اور اہل خانہ کو بھی خوشیوں میں شریک رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے-انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ عیدالفطر کے موقع پر ہم شہداء کے عظیم اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تشکر کے اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی رنجشوں اور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبات کو فروغ دیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کیلئے دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہماضی میں شو بازیاں ہوتی رہیں، جعلی کام کئے گئے، خرابیاں درست کر رہے ہیں سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام بنیادی ضروریات سے محروم،ذاتی مفادات کی سیاست کبھی کی نہ کریں گے وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی خصوصی معافی پر عملدرآمدشروع، 51قیدی رہا عیدالفطر پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت،ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم سیاحتی شہروں میں ٹریفک کی روانی کیلئے انتظامات کی ہدایت،ڈاکٹر وسیم اختراورعامر خاکوانی کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس لاہور4جون:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں شو بازیاں ہوتی رہیں اور جعلی کام کئے گئے اورصوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح سے نظر انداز کیاگیا۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے کے عوام آج بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے اوربرسوں کی خرابیاں دورکرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی اورایجنڈا لے کر نہیں آئے، صرف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں اور صوبے کے عوا م کی خدمت کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست کبھی کی ہے اور نہ کریں گے،صرف اورصرف ملکی مفادات کوعزیز سمجھتے ہیں۔
قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی خصوصی معافی کے اعلان پر عملدرآمد:وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی خصوصی معافی کے اعلان پر عملدرآمدکرتے ہوئے جیلوں سے 51قیدیوں کو رہاکردیاگیاہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی آر.پی سی کے تحت کچھ عرصہ قبل قیدیوں کی سزاؤں میں 60روز کی معافی کا اعلان کیا تھا-وزیراعلیٰ کی جانب سے 2ماہ کی معافی سے مجموعی طور پر 4516 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی-سنٹرل جیل لاہور کے 292 قیدیوں،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 177قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل قصور کے 54قیدیوں،ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے 103قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے 121قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے 169قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل نارووال کے 40قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی کمی کی گئی-سنٹرل جیل ساہیوال کے 112قیدیوں،ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال کے 62قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے 56قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کے45 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے 98قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے 31قیدیوں کی سزاؤں میں بھی 2ماہ کی کمی کی گئی – سنٹرل جیل راولپنڈی کے41قیدیوں،ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے 229قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے 133قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 138قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 21قیدیوں کے اور سب جیل چکوال کے 18 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی-سنٹرل جیل فیصل آباد کے 121قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے 92قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے 148قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 81قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی-سنٹرل جیل میانوالی کے 162 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل بھکر کے 196قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے 55قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے 119قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل حافظ آبادکے 101قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی- سنٹرل جیل ملتان کے 160قیدیوں،سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کے 48قیدیوں،ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے 26قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کے 39قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کے 30قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل لیہ کے 32قیدیوں،ویمن جیل ملتان کی 16قیدیوں اور سب جیل شجا ع آباد کے 6قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی-بورسٹل انسٹی ٹیوشن اینڈ جیونائل جیل بہاولپور کے1قیدی، سنٹرل جیل بہاولپور کے 125قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کے 38قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کے 80قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی-
ون ویلنگ کی روک تھام:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالفطر پر ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ ون ویلنگ سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی- ون ویلنگ کی شکایت سامنے آنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی ہوگی جبکہ ون ویلنگ کرنیوالوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اورکم عمر افراد کیخلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سیاحتی شہروں بالخصوص مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالفطر کے موقع پر پنجاب کے سیاحتی شہروں بالخصوص مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد سے مری جانیوالے راستوں پر ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ عید کی تعطیلات کے دوران مری جانیوالے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ گائیڈ کرنے کا نظام وضع کیا جائے اورعیدالفطر پر مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے بھرکے تمام شہروں میں ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور سینئرپولیس افسران ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور، مری اور دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہترین اقدامات ہونے چاہئیں اور مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرکے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔
ڈاکٹر وسیم اختر کے انتقال پراظہارتعزیت:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر وسیم اختر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورسوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر وسیم اختر محب وطن پاکستانی تھے اورمرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
عامر خاکوانی کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے”روزنامہ 92“کے میگزین ایڈیٹر عامر خاکوانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔













