سابق دور میں کرپشن نے ہر ادارے میں پنجے گاڑے: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
574

لاہور جون 20 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔ پاکستان کے22  کروڑ عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔ ملک کی بقا کرپشن اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی میں ہے۔ نیا پاکستان شفاف اورکرپشن سے پاک ہو گا۔ منزل کا تعین ہو چکا ہے، کسی رکاوٹ کو بدلتے پاکستان کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج پنجاب اسمبلی جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ سے آج پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی ملاقات کریں گے۔
فلاح عامہ کے منصوبوں، ترقیاتی پروگرام اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے اراکین اسمبلی اپنی تجاویز دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔